![]() Deoband.Net 29 Sep 2013 Famous Islamic scholar Maulana Aijaz Ahmad Azami died on 28 Sep 2013 late night in Azamgarh. He was 62. Maulana Aijaz Ahmad Azami was a prominent Islamic scholar, prolific writer and owned a loving personality that attracted students from across the country. He taught in several madrasas including Madrasa Riyazul Uloom Guraini Jaunpur, Madrasa Deeniyah Ghazipur and Madrasa in Shaikhupur Azamgarh. Maulana Azami was born on 15 Feb 1951 in Waleedpur Bhira Dist Azamgarh (now Mau). His Janazah Salah will be offered in Madrasa Sirajul Uloom Chhapra Dist Mau. May Allah forgive him and elevate him in the highest abode of Jannatul Firdaus. مشہور عالم دین حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی انتقال کرگئے
دیوبند ڈاٹ نیٹ ۲۹/ ستمبر ۲۰۱۳ء مشہور عالم دین ، مصنف اور صاحب قلم حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی ۲۸/ ستمبر ۲۰۱۳ء کو دیر رات انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون و رحمہ اللہ رحمة واسعة، آمین آپ کی عمر 62 برس تھی۔ حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی دور حاضر کے مشہور عالم دین، کہنہ مشق قلم کار، مستند مصنف اور رجال ساز شخصیت کے مالک تھے۔آپ درجنوں کتب و رسائل کے مصنف، ماہنامہ ضیاء الاسلام کے ایڈیٹر ان چیف اور نہایت سلیس و شستہ طرز تحریر کے مالک تھے۔ آپ کی علمی پختگی، تربیتی صلاحیت اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے آپ جہاں بھی گئے طالبان علوم دینیہ کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے۔ پاکستان کے مشہور صاحب نسبت بزرگ حضرت مولانا عبد الواحد صاحب سے بیعت و خلافت کا تعلق تھا۔ آپ کی پیدائش ۵/ فروری ۱۹۵۱ء میں ہوئی ۔ آپ کا آبائی وطن ولید پور بھیرہ ضلع اعظم گڈھ (موجودہ ضلع مئو) تھا۔ مولانا کی نماز جنارہ آج 29 ستمبر اتوار کو مدرسہ سراج العلوم چھپرہ ضلع مئو میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالی حضرت مولانا کی مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں انھیں اعلی مقام عطافرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین |
Archives
January 2020
Categories
All
Archives
January 2020
|